یوم جمہوریہ کی تقریبات اور بھاری برف باری ٹریفک حکام نے ایڈوائزری جاری کی

سرینگر/ یو پی آئی / 19جنوری سے لے کر 25جنوری 2019تک بھاری برفباری کی پیشین گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے رہنما اصول مرتب کئے جس کے تحت شاہرائوں پر گاڑیاں چلاتے وقت احتیاط برتنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ حادثات کو رونما ہونے سے روکا جا سکے۔غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔گاڑ ی کی رفتار کم کی جائے۔دو پہیوں والی گاڑیوں کو کم سے کم استعمال کیا جائے۔گاڑی چلاتے وقت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔مناسب وقت پر بریک کا استعمال کیا کریں۔ایک دوسرے پر سبقت لینے سے گریز کیا جائے۔ شاہرائوں پر گاڑیوں کے بیچ فاصلہ رکھا جائے۔ گاڑیاں چلاتے وقت ہیڈ لائٹس کو بروئے کار لایا جائے تاکہ برفباری کے دوران دوسروں کو گاڑی دکھائی دے سکے۔شاہرائوں پر سفر کرتے وقت محتاط رہے۔ ٹائروں میں/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 ہوا کی مقدار کم رکھی جائیں تاکہ گاڑیاں پھسلن سے محفوظ رہ پائیں۔غور طلب ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ریڈیو کشمیر چوک سے رام منشی باغ اور گپکار کراسنگ سے 25جنوری 2019تک ٹریفک کی آمدورفت کو محدود کیا گیا ہے۔مسافروں کو سفر کرنے کے دوران کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کیلئے متبادل راستے متعین کئے گئے ہیں۔ پانتھ چوک سے شہر سرینگر کی طرف آنے والی گاڑیوں کو سونہ وار ، رام منشی باغ ، ڈلگیٹ ، ایم اے روڑ سے چلنے کی اجازت ہوگی۔راجباغ اور اُس کے ملحقہ علاقوں سے پانتھ چوک کی اور سفر کرنے والی گاڑیوں کو ریڈیو کشمیر چوک ، جے کے بینک کاپریٹ ہیڈ کواٹر ڈلگیٹ ، رام منشی باغ اور سونہ وار سے چلنے کی اجازت ہوگی۔ جنوبی کشمیر اور پانتھ چوک سے برزلہ ، حیدر پورہ رام باغ شاہرائوں پر سفر کرنے والے مسافروں سے اپیل کی جاتی ہیں کہ وہ نیشنل ہاوے براستہ نٹی پورہ ، صنعت نگر کا استعمال کریں۔
 مسافروں سے گزارش کی جاتی ہیں کہ اگر کسی قسم کی معاونت یا مدد کی کوئی ضرورت ہوتو وہ مذکورہ فو ن نمبر 0194-2455179,پر رابط قائم کرسکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کنٹرول روم سرینگر کے فون نمبرات 0194-2450022, 2485396,، وائٹس اپ نمبر 8491852218، ٹول فری نمبر 18001807091پر رابط قائم کریں۔ فیس بک پیج @trafficpolicecitysrinagar.پر بھی اس سلسلے میں جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں