کے پی روڑاسلام آباد میں گرینیڈ دھماکہ ، ایک راہگیر زخمی سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا

سرینگر/ جے کے این ایس /جنوبی ضلع اسلام آباد میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک عام راہگیر زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے گرنیڈ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ کے پی روڑ اننت ناگ میں عسکریت پسندوں نے حفاظتی عملے پر گرنیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں سڑک پر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ نمائندے کے مطابق دھماکہ کی آواز سنتے ہی بازار میں افرا تفری کا ماحول پھیل/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار جائے موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسندوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی باری نفری نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لیا جس دوران راہگیروں سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ نمائندے کے مطابق گرنیڈ کے اس دھماکہ میں ایک عام شہری جس کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی معمولی طورپر زخمی ہوا جسے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔ سی آر پی ایف کے ایک آفیسر نے بتایا کہ کے پی روڑ اننت ناگ میں پیرا ملٹری فورس کے اہلکار تلاشی کارروائی میں محو تھے کہ اس دوران عسکریت پسندوں نے گرنیڈ داغا تاہم ہتھ گولہ نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں سڑک پر پھٹ گیا ۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں