کشمیر کی موجودہ صورتحال اور انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ باخبر بھارت اور پاکستان اختلافی مسایل حل کرنے کے لئے بات چیت شروع  کریں: گوٹیررس

نیو یارک /کشمیر کی موجودہ صورتحال اور خاص طور پر وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسٹر گوٹیررس نے بتایا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے ہائی کمشنر کی رپورٹ جو حال ہی میں پیش کی گئی کا بھر پور انداز میں جائیزہ لیاگیا اور اس بارے میں ادارے نے اپنا کام بھی کیا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان اختلافی مسایل کو حل کرنے کے لئے بامعنی مذاکرات کا سلسلہ شروع کرینگے ۔انہوں /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
نے کہا کہ اقوام متحدہ نے متعدد مرتبہ دونوں ملکوں کو اختلافی مسایل کا حل تلاش کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کی تھیں لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اخباری نمایندوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاملات میں بھارت اور پاکستان کافی اہمیت رکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ با معنی مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں