لیبیا میں مسلح لڑاکوں کے درمیان جھڑپوں میں 13ہلاک، 52زخمی

طرابلس﴿اسپوٹنک﴾ لیبیا کی راجدھانی طرابلس میں اس ہفتہ مسلح لڑاکوںکے درمیان جھڑپوں میں 13لوگوںکی موت ہوگئی اور 52دیگر زخمی ہوگئے ۔لیبیا کے وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کو شروع ہوئی لڑائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13ہوگئی ہے جبکہ خواتین اوربچوں سمیت 52لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ راجدھانی طرابلس اور اس سے منسلک ترہونا قصبہ میں مسلح لڑاکوں اور ساتویں بریگیڈ کے درمیان لڑائی حال ہی میں تیز ہوگئی ہے ۔ اس سے پہلے دونوں گروپوں میں اگست میں لڑائی ہوئی تھی جس میں بہت سے لوگو ں کی جان گئی تھی۔ اس کے بعد ستمبر میں دونوں گروپوں کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالث میں جنگی معاہدہ ہوا تھا لیکن بعد میں دونوں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ واضح رہے کہ لیبیا میں سال 2011میں معمر قذافی کواقتدار سے باہر کرنے کے بعد سے یہاں مختلف گروپوں کے مسلح لڑاکوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں