راج ناتھ نے بنگال کے گورنر سے بات کی گورنر نے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو طلب کیا

نئی دہلی﴿یواین آئی﴾مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ تریپاٹھی سے بات کرکے ریاست کی صورت حال کے سلسلے میں معلومات لی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مسٹر تریپاٹھی نے وزیرداخلہ کو اتوار کی شام سے جاری صورت حال کی تفصیل سے اطلاع دی۔ انہوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل اور چیف سکریٹری کو طلب کیا گیا ہے اور ریاست میں پیدا ہوئی صورت کو حل کرنے کیلئے فوری طورپر قدم اٹھانے کو کہا ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریاست میں سی بی آئی کے سینئر افسران کے دفتر اور رہائش گاہ پر مرکزی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ وزارت داخلہ کو صورت حال سے متعلق حقائق کی اطلاع ملی ہے اور وہ ریاست کے حالات پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں