کھرولا سول ایوی ایشن کے نئے سکریٹری مقرر

نئی دہلی﴿یو این آئی﴾ ایئر انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ﴿سی ایم ڈی ﴾ پردیپ سنگھ کھرولا کو سول ایوی ایشن وزارت کا نیا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔کابینہ کی تقرری کمیٹی نے بدھ کو اس عہدہ کیلئے مسٹر کھرولا کے نام کو منظور دی ۔ وہ کرناٹک کیڈر کے 1985بیچ کے انتظامی سروس ﴿آئی اے ایس﴾کے افسر ہیں۔ سابق سکریٹری راجیو نین چوبے کے گزشتہ 31جنوری کو سبکدوش ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا ۔ دریں اثنا، صنعتی پالیسی اور فروغ کے سکریٹری رمیش ابھیشیک ساگر ایوی ایشن کا اضافی چارج سنبھال رہے تھے ۔ مسٹر کھرولا کو نومبر 2017میں ایئر انڈیا کا سی ایم ڈی مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی رہنمائی میں55000کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبی حکومت کی ایئر لائن سروس کمپنی نے لاگت کم کرنے اور ریونیو بڑھانے کے کئی اقدامات کئے ہیں۔ تاہم، ان کی مدت کے دوران، ایئرانڈیا کی سرمایہ کشی کی کوشش ناکام ہوگئی تھی اور اب وزارت سکریٹری کے طور پر، اس سال کے آخر میں ممکنہ سرمایہ کشی کی ذمہ داری اب کے ہی کندھوں پر ہوگی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں