چنار کور کیلئے نئے کور کمانڈر کی تقرری لیفٹنٹ جنرل ڈھلون نے چارج سنبھالا

سرینگر/ لفٹنٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلن نے 8/ فروری 2019کو 48/ ویں چنار کور کمانڈر کے طور پر چارج سنبھالا، انہوں نے یہ چارج چنار کور کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل اے، کے بھٹ سے لیا جو کہ اب/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 آرمی ہیڈکواٹر دہلی میں ملٹری سیکرٹری کا عہدہ سنبھالینے گے، لفٹنٹ جنرل اے، کے بھٹ کے چارج کے دوران کئی کامیاب آپریشن کئے گئے جو کہ پچھلی ایک دہائی میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ تعداد میں ہیں، اس دوران 259جنگجوئوںکو ہلاک کردیا اور 64کو گرفتار کر لیا گیا، ان کے اس دورہ کے دوران کئی سارے آپریشن چلائے گئے اور ان میں بڑی تعداد میں کامیابی بھی مل گئی، اس دوران رمضان سیز فائر ، 60دنوں کی امر ناتھ یاترہ اور وادی کے اندر پُر امن طریقہ سے انتخابات بھی مکمل کئے گئے، سرحدپار سے کی جانے والی دراندازی کا بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔عوام کے ساتھ تعلقات خاص طور پر نوجوانوں کے ساتھ جنرل بھٹ کا سب سے اہم رہا، انہوں نے اپنے اس کمانڈ کے دوران وادی کے نوجوانوں کیلئے کافی سارے کام کئے اور انہیں تعلیمی اعتبار سے کئی ساری سہولیتیں فراہم کیں، انہوں نے کھیل کود ، عورتوں کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ہُنر کی ترقی ، کوچنک سہولیت پر بھی کافی زور دیا اور اس میں وادی کے نوجوانوں کی کافی مدد کی، ان کے آخری پیغام میں انہوں نے چنار کور کے سبھی آفیسروں اور جوانوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر پولیس، سی، آر، پی، ایف، بی، ایس، ایف اور دیگر سیکورتی ایجنسیوں ، سیول انتظامیہ اور کشمیر کے عوام کا ان کے تعاون کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔لفٹنٹ جنرل کے ، جے، ایس، ڈھلن 1983کو آرمی میں بحیثیت آفیسر آئے تھے، اور اپنی اس 35 سال کی نوکری کے دوران انہوں نے کئی سارے اعلیٰ عہدہ سمبھالے ہیں، لفٹنٹ جنرل کو وادی کی صورتحال کے بارے میں پہلے سے ہی کافی ساری جانکاری ہے کیونکہ انہوں نے سال ۸۸۹۱ سے پانچ بار یہاں پر کئی سارے عہدہ سنبھالا ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں