انسانی جانوں کے زیاں پر ڈاکٹر فاروق کا اظہار رنج وغم بے گھر ہوئے کنبوں کی باز آباد کاری جنگی بنیادوں پر کرنے کی اپیل

سرینگر/برفباری اور بارشوں کی قہرسامانیوں پر زبردست رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ لقمہ اجل بنے افراد کے ورثا کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کو یہ صدمہ عظیم برراشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ برفانی تودوں کی زد میں آکر سینکڑوں مکان /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
زمین بوس ہوگئے ہیں اور ان میں مقیم کنبے کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ برفانی تودوں کے قہر سے بے گھر ہوئے افراد کے قیام و طعام کا خصوصی انتظام رکھا جائے اور ساتھ ہی ان کی امدادکاری اور بازآبادکاری جنگی بنیادوں پر کی جائے۔ صدرِ نیشنل کانفرنس نے حکومت سے اپیل کی کہ سرینگر جموں شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے جموں میں درماندہ مسافروں کو ائیر لفٹ کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں کیونکہ ابھی شاہراہ کھلنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے اور ساتھ ہی جو مسافر سڑک کے بیچوں بیچ پھنس گئے ہیں اُن کو اپنی اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کیلئے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ وادی میں اشیائ ضروری کی قلت پیدا ہونے سے قبل ہی ماضی کی طرح ٹرانسپورٹ جہازوں کے ذریعے اشیائ ضروری اور لازمی چیزیں برآمد کی جائیں اور ساتھ ہی وادی کے اندر ناجائز منافع خوی اور زخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ صدرِ نیشنل کانفرنس نے صوبائی اور ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ سڑک رابطوں کی مکمل بحالی کیلئے کام میں سرعت لائی جائے اور بجلی اور پانی کی سپلائی مکمل بحال کرنے کیلئے فیلڈ سٹاف کو متحرک کیا جائے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں