شہری ہوابازی وزارت کی ہدایت پر ہوائی کمپنیوں نے اضافی پروازیں شروع کیں

سرینگر/ اے پی آئی /ناساز گار موسم کے بعد دو دنوں تک پروازیں منسوخ ہونے کے بعد ہوا ئی کمپنیوں نے شہری ہوا بازی کی ہدایت پر دلی ،جموں اور چنڈی گڈھ سرینگر میں در ماندہ ہو ائی سفر کر نے والے مسافروں کیلئے اضافی پروازیں چلانے پررضا مندی ظاہرکرد ی ،عشرت زرگر کے مطابق شہری ہوا بازی وزارت کی اس کاروا ئی پر دہلی میں درماندہ ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 تعداد نے خوشی کااظہا رکرتے ہوئیے کہا کہ انہیں وادی کشمیر میں برفباری کے دوران سیرو تفریح کرنے اور لطف اٹھانے کاموقع میسر ہوگا ۔ادھرمختلف صحت افزائ مقا مات پر سہولیات کی عدم دستیابی پرسیاحوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انتظا میہ کومشورہ دیا کہ وہ سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے کار گر اقدامات اٹھائیں۔ گزشتہ دنوں نا ساز گار موسم کم روشی کی وجہ سے سرینگر کا ہو ائی رابطہ بھی دو دنوں تک منقطع رہا اور تمام قسم کی پروازیں منسوخ کردی گئی تا ہم شہری ہوا بازی کی مرکزی وزارت نے موسم میں بہتری آ نے کے بعد نئی دہلی جموں چندی گڈھ اور سرینگر میں درماندہ مسافروں کو اپنی اپنی منز لوں تک پہنچا نے کیلئے ہو ائی کمپنیوں ہوائی اضا فی پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کی ۔شہری ہوا بازی وزارت کی ہدایت پر تمام ہو ائی کمپنیوں نے تین دنوں کیلئے اضافی اڑا نے شروع کرنے پر رضا مندی ظاہرکر دیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں