اوڑی میں فوجی کیمپ کے باہر مشکوک نقل حرکت دیکھ کر سنتری نے فائر کھول دیا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾  سرحدی قصبہ اوڑی میں قائم فوجی کیمپ کے قریب دوران شب مشکوک نقل و حرکت محسوس کرنے کے بعد کیمپ کی حفاظت پر معمور سنتریوں نے فائر کھول دیا۔اطلاعات کے مطابق راجونی اوڑی میں قائم فوجی کیمپ کے قریب رات کے دوران مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر سنتری نے فائر کھول دیا ۔ لیکن دوسری جانب سے کوئی جوابی فائر نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد فوج نے جائے وقوع کے گرد نواح میں ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کو نہیں پکڑا گیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں