سڑک حادثے کا شکار معمر شہری دم توڑ بیٹھا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾  جنوبی ضلع پلوامہ میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوجانے والا ایک 68سالہ شہری آج اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ یہ حادثہ پلوامہ کے ترال میں رونما ہوا تھا۔محمد مقبول نین نامی مذکورہ شخص کو ایک ٹا ٹا سومو نے ایک زور دار ٹکر مار دی تھی۔اسے پہلے سب ضلع اسپتال ترال پہنچا دیا گیا ، جہاں معالجین نے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے بہتر علاج و معالجے کے لئے سرینگر منتقل کردیا ۔پولیس نے سومو ڈرائیور گرمیت سنف ساکن بائی گنڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں