پونچھ میں کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾  لائن آف کنٹرول پر ہندو پاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پونچھ میں کنٹرول لائن کے کرنی سیکٹر میں پاکستانی رینجرس نے بھارتی چوکیوں کو ہدف بناتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ بھارتی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ طرفین کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ تاہم اس دوران دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں