مقبول بٹ کی برسی پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے مزاحمتی قائدین گرفتار

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾  پولیس نے آج مائسمہ میں لبریشن فرنٹ کے بانی رہنما محمد مقبول بٹ کی 35ویں برسی پر احتجاج کرنے والے مزاحمتی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔ یہ مظاہرین فرنٹ کے بانی رہنما مقبول بٹ ، جنہیں 1984ئ میں آج ہی کے دن تختہ دار پر چڑھانے کے بعد تہاڑ جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کیا گیا تھا ، کے باقیات کی واپسی کے مطالبے کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی تھی ۔اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے جونہی احتجاج شروع کیا ، موقعے پر پہلے سے موجود پولیس نے حرکت میں آکر ان میں سے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں