پلوامہ معرکہ میں ایک جنگجو اور دو فوجی ہلاک، ایک فوجی زخمی

سرینگر//﴿آٰفتاب ویب ڈیسک ﴾ جنوبی ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک خونریز معرکے میں دوفوجی اہلکار اور ایک جنگجو مارا گیا ۔ جبکہ جھڑپ کے دوران ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے ۔اطلاعات کے مطابق یہ معرکہ آج صبح اُس وقت شروع ہوا ، جب اس علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد یہاں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق جوں ہی فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشیاں شروع کردیں، محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں نے فورسز پر فائرکھول دیا اور اسکے ساتھ ہی طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ، جو ایک جنگجو اور دو فوجی جوانوں کی ہلاکت پر منتج ہوگئی ۔ مارے گئے دو فوجیوں کی شناخت سپاہی بلجیت سنگھ اور نائیک سنید کے بطور ہوئی ہے۔ جبکہ جنگجو کا نام ہلال احمد بتایا گیا ہے، جو بیگم باغ پلوامہ کا باشندہ ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں