سرینگر ۔ جموں شاہراہ مسلسل ساتویں روز بھی بند

سرینگر //﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ سرینگر ۔جموں شاہراہ آج ساتویں دن بھی مسلسل بند ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر مزید کئی مقامات پر پسیاں گرآئی ہیں، جبکہ سڑک سے ملبہ اور برف ہٹانے کا کام رات دن جاری ہے اور اسکے لئے وافر تعداد میں مشینیں اور افرادی قوت متحرک ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہراہ پر فی الوقت سینکڑوں مال بردار اور مسافر گاڑیاں درماندہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رام بن سے رامسو تک کے سیکٹر میں جگہ جگہ پسیاں گرآنے کی وجہ سے شاہراہ فی الوقت بند پڑی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک نہ شاہراہ مکمل اور محفوظ طور پر آمد و رفت کے قابل نہیں ہوجاتی ہے ، اسے بحال نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں