نئی دلی کے ایک ہوٹل میں بھیانک آگ، 17افراد جھلس کر لقمہ اجل

سرینگر//﴿آٰفتاب ویب ڈیسک ﴾ نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی 22 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کردی جب کہ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 50 کے قریب افراد کو ہوٹل سے باہر نکالا، واقعہ میں متعدد افراد شدید زخمی ہیں جن کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہوٹل میں اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں