ترکی نے ہندو پاک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی

سرینگر//(آفتاب ویب ڈیسک ) ترکی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث بننے کی پیشکش کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ہندو پاک کے مابین جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔رپورٹس کے مطابق شمالی شہر ترابزن میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تناو¿ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں، اس کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے ثالث بننے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہندو پاک کے درمیان تناو¿ کو ختم کرنے کے لیے ترکی اپنا تعاون اور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں