ترال میں دو علماءکی گرفتاری کے خلاف ہڑتال

سرینگر//(آفتاب ویب ڈیسک ) جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں پولیس کی جانب سے دار العلوم نور الاسلام کے چیئر مین مولانا نور احمد ترالی اور جامع مسجد ڈاڈسر ترال کے خطیب غلام نبی مولوی کو گرفتار کرنے کے خلاف مقامی تاجروں نے ہڑتال کی ہے جبکہ علاقے میں ان گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے ان دونوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کرلیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں