کنٹرول لائن پر سکوت، کل رات سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی

سرینگر//(آفتاب ویب ڈیسک ) راجوری اور پونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر ہندو پاک افواج کے درمیان گزشتہ کئی دن سے فائرنگ اور گولہ باری کے بعد سکوت قائم ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل یعنی سنیچر کی رات سے ان اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی علاقے بالا کوٹ کے ایک جنگل میں بمباری کے واقعہ اور اسکے ردعمل میں پاکستانی فضائیہ کے کارروائی کے ساتھ ہی جموں کشمیر کے پونچھ ، راجوری، سانبہ اور کھٹوعہ اضلاع میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوگیا تھا۔دفاعی ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ چھ دن کے دون کم از کم پچاس بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔اسکے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد سمیت متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں