شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال

سرینگر//(آفتاب ویب ڈیسک ) سرینگر ۔ جموں شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال ہوگیا ہے۔ آج صبح رام بن علاقے میں شاہراہ پر کئی مقامات پر پسیاں گرآنے کے نتیجے میںشاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ سڑک پر ملبہ ہٹانے کے لئے افرادی قوت اور مشینوں کو کام پر لگادیا گیا تھا ، جسکے نتیجے میں شاہراہ آمد و رفت کے قابل ہوگئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پنتھیال اور موم پاسی علاقوں میں سڑک پر ملبہ جمع ہوجانے کی وجہ سے گاڑیاں درماندہ ہوگئی تھیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں