کانگریس دہلی میںعاپ سے اتحاد نہیں کرے گی

نئی دہلیâیو این آئیá آئندہ عام انتحانات میں متحد ہوکر اپوزیشن کے الیکشن لڑنے کو کل اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب دہلی کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے سے صاف طورپرانکار کرتے ہوئے اکیلے ہی میدان میں اترنے کا اعلان کیا ۔ دہلی کانگریس کی صدر اور تین مرتبہ وزیر اعلی رہ چکیں شیلا دکشت نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے لیڈرو ں کی متفقہ رائے ہے کہ پارٹی کو اکیلے ہی الیکشن لڑنا چاہئے اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کے دہلی کے پارٹی لیڈرو ں کے ساتھ تقریباً دو گھنٹے تک چلنے والی میٹنگ کے بعد محترمہ دکشت نے یہ اعلان کیا۔ سابق وزیر اعلی دہلی کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کےلئے تیار نہیں تھیں۔ مسٹر اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں میں سے چھ پر ہفتہ کے روز امیدوار کا اعلان کرچکی ہے ۔ اس کے باوجود پارٹی نے کہا تھا کہ کانگریس کی طرف سے کوئی تجویز آنے پر غور کیا جائے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں