بی جے پی کی سوچ کوشکست دینے کیلئے کوئی بھی قربانی بڑی نہیں :راہل

نئی دہلیâیواین آئیáکانگریس صدر راہل گاندھی نے الزام لگایاہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ âآر ایس ایسá اور بھارتیہ جنتاپارٹی âبی جے پی áکا نظریہ منافرت پھیلانے والاہے اور اسے شکست دینے کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ مسٹر گاندھی نے منگل کے روز ٹوئیٹ کیاکہ گاندھی جی کے تاریخی دانڈی مارچ کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس ورکنگ کمیٹی نے احمدآباد میں آرایس ایس ،بی جے پی کی انتہاپسندی، غصہ اور منافرت پھیلانے اور لوگو ں کو بانٹنے والی سوچ کو شکست دینے کا عزم کیاہے ۔اس کیلئے جو بھی قربانی دینی پڑے گی دیں گے اور یہ لڑائی جیتیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوںنے احمدآباد میں کل کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کی کچھ تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں جن میں پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی محترمہ سونیا گاندھی ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،پرینکا گاندھی ،کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال ،احمد پٹیل اے کے انٹونی ،جیوترآدتیہ سندھیا سمیت کئی دیگر لیڈران موجود ہیں ۔اس کے ساتھ ہی اسٹیج کے ٹھیک پیچھے ایک اور اہم تصویر لگی ہے جس میں گاندھی جی ،سابق صدر راجیندر پرساد ،پنڈت جواہر لعل نہرو ،سردار ولبھ بھائی پٹیل ،مولانا ابوالکلام آزاد ،سرحدی گاندھی سمیت کئی اہم رہنما دانڈی مارچ پر نکل رہے ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں