قطر سے شکست کے باوجود ہندوستانی کوچ پریرامطمئن

دوحہ/یو این آئی/ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کو قطر انڈر -23 ٹیم سے ملی قریبی 0-1 کی شکست کے باوجود قومی کوچ ڈیرک پریرا نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا ہے ۔پریرا نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرنے کے ساتھ قطر جیسی مضبوط ٹیم کو کنٹرول کرنے پر ان کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے کھلاڑیوں پر فخر ہے جنہوں نے میچ میں اتنے کمال کا کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے خود پر انحصار کیا اور اسی کے حساب سے مظاہرہ کیا بھی۔ ہمارے کھلاڑیوں نے گیند کو طویل وقت تک اپنے قبضے میں رکھا۔کوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے قطر جیسی ٹیم کے خلاف جس طرح موقع بنائے وہ قابل تعریف ہیں اور ساتھ ہی نوجوانوں نے ہاتھ آئے مواقع کا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے قطر سے زیادہ موقع بنائے ، حالانکہ انہوں نے ایک ہی موقع بنایا اور اس کامیاب بھی کیا۔ ہم نے پہلے ہاف میں ہی پانچ موقع بنائے اور دوسرے ہاف میں بھی کچھ موقع بنائے ۔ ہمارے باکس میں ہمارا دفاعی کھیل بھی بہت اچھا رہا۔پریرا نے مانا کہ ہندستانی ٹیم کو اپنے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مخالف کے سامنے اچھا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ موجودہ وقت میں ہمیں اسکور کرنا پڑے گا کیونکہ دفاع تو پورے 90 منٹ تک کرنا ضروری ہے ۔ ہم نے جو موقع بنائے ان میں سے بہت سے میں تو ہم گول کے بہت قریب پہنچے اور اگر ہم اس میں کامیاب ہوتے تو نتیجہ بالکل مختلف ہوتا۔ہندستانی ٹیم اب 16 مارچ کو گوا میں تین روزہ پریکٹس کیمپ کیلئے اکٹھا ہو گی جس کے بعد وہ تاشقند روانہ ہوگی۔ ٹیم انڈیا سابق اے ایف سی انڈر -23 چمپئن ازبکستان کے ساتھ میچ کھیلے گی جس کے بعد اس کا مقابلہ مرکزی اسٹیڈیم میں تاجکستان سے ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں