ریاستی عوام کو جمہوری حق فراہم کیا جائے: عمر عبداللہ بنام نریندر مودی

سرینگر ñکے این ایس ñ ریاست کے سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مخاطب ہوکر کہا کہ ریاستی عوام کو اپنا جائز جمہوری حق فراہم کیا جائے تاکہ لوگ اپنی سرکار کا خود انتخاب کریں۔خیال رہے عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار بدھوار کو نریندر مودی کی اپیل جس میں انہوں نے ملکی عوام سے لوک سبھا انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر پولنگ مراکز کا رخ کرنے کی اپیل کی۔  ریاست کے سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مخاطب ہوکر کہا کہ ریاستی عوام کو اپنا جائز جمہوری حق فراہم کیا جائے تاکہ عوام اپنی سرکار کا خود انتخاب کرے۔سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’ریاستی عوام کو اپنا جائز جمہوری حق دیا جائے تاکہ لوگ اپنی سرکار کا خود انتخاب کرے‘‘۔ عمر عبداللہ نے نریندر مودی کی اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوگوں کو جمہوری طریقے پر اپنی من پسند حکومت منتخب کرنے کا موقعہ فراہم کیا جائے ‘‘۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کو راستہ فراہم کرتے ہوئے ریاستی عوام کو جمہوری موقعہ فراہم کیا جائے تاکہ لوگ اپنے من پسند حکومت کا انتخاب کریں۔این سی لیڈر اور سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کواجازت دی جائے تاکہ وہ ریاست میں ووٹ ڈال کر اپنی من پسند حکومت تشکیل دیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے من چاہی سرکار کو متعین کرنے سے بہتر ہے کہ لوگوں کو موقعہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ الیکشن عمل کے ذریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔لہٰذا ہمیں اپنا جمہوری حق فراہم کیا جائے تاکہ لوگ اپنی من پسند حکومت کا انتخاب کریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں