سی ایل یو جے کی جانب سے پہلی سائنس کانفرنس کا اِنعقاد  خورشید احمد گنائی نے بی ایس سی 2019 کا اِفتتاح کیا,

,

جموں/گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے کلسٹر یونیورسٹی جموں کی جانب سے منعقدہ پہلی بیسک سائنس کانفرنس 2019ئ â بی ایس سیá کا اِفتتاح کیا۔ اِس موقعہ پر جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر ، کلسٹر یونیورسٹی جموں کی وائس چانسلر پروفیسر انجو بھسین ، ڈین اکیڈیمکس پونم دون ، رجسٹرار جتندر کھجوریہ ،کنٹرولر امتحانات زیڈ اے ہاشمی اور دیگر عہدہ داروں کے علاوہ کلسٹر یونیورسٹی سے وابستہ کالجوں کے پرنسپل صاحبان اور دیگر یونیورسٹیوں کے طلبائ نے شرکت کی۔دو روزہ سائنس کانفرنس کا مقصد نوجوانوں میں سائنسی رُجحان پیدا کرنا ہے۔اپنے خیالات کا اِظہارکرتے ہوئے خورشید احمد گنائی ، جو کہ کلسٹر یونیورسٹی جموں کے پرو چانسلر بھی ہیں نے سائنس کانفرنس کے اِنعقاد کے لئے یونیورسٹی کے عہدہ داروں کی سراہنا کی۔اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ یونیورسٹی کو چاہیئے کہ زیادہ سے زیادہ سائنس دان پیدا کریں تاکہ وہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دُور میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکےں۔اُنہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کی مدد سے طالب علموں کو اپنے اندر کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور سائنسی مزاج کا مظاہر ہ کرنے کا موقعہ ملے گا۔گورنرکے مشیر نے کہا کہ طالب علموں کو چاہیئے کہ وہ سائنسی مسائل کی جانب توجہ مرکوز کر کے اِن کا حل ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کریں۔اِس موقعہ پر بولتے ہوئے پروفیسر منوج دھر نے کہاکہ سائنسی رجحان کو عام کرنے کے لئے اس کانفرنس کے دُور رَس نتائج برآمد ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو چاہیئے کہ وہ طالب علموں کو مضامین سے متعلق بنیادی جانکاری فراہم کریں۔اِس سے قبل پروفیسر انجو بھسین نے مہمانوں کا اِستقبال کرتے ہوئے کہا کہ سائنس کانفرنس ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا موقعہ فراہم کرے گی۔اُنہوں نے کہاکہ یونیورسٹی سائنسی رُجحان کو فروغ دینے کی وعدہ بند ہے۔کانفرنس کے دوران ایک معروف سائنس دان پروفیسر دھنیش کے سری واستوا نے کلیدی خطبہ دیا ۔اس کے علاوہ ہیومی بابا نیشنل انسٹی چیوٹ کے سینئر پروفیسر نے بھی اپنے خیالا ت کا بھی اظہار کیا۔جموں یونیورسٹی کے سابق ڈین اکیڈیمکس پروفیسر اے کے کول اور پرنسپل سائنسٹسٹ بائیو ٹیکنالوجی سی ایس آئی آر انسٹی چیوٹ آف ہمالین بائیو ریسورس ٹیکنالوجی پالم پور پروفیسر رام کے شرما نے دوپہر کے بعد کے تکنیکی سیشن میں ریسورس پرسنز کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ اس نشست کی صدارت جموں یونیورسٹی کے ڈی سی ڈی پروفیسر راجیو گپتا نے کی۔شام کی نشست میں جموں یونیورسٹی کے کمسٹری شعبے کے پروفیسر کے کے کپور ریسورس پرسن کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ ڈین لائف سائنسز پروفیسر گیتا سمبلی نے اس نشست کی صدارت کی۔کانفرنس کے منتظم پروفیسر ایس پی شرما نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں