نماز جمعہ کے بعد لال چوک میں تاجروں کا پرامن احتجاج

سرینگر/کل نماز جمعہ کے بعد لال چوک میں گھنٹہ گھر کے سامنے تاجروں نے پرامن احتجاجی مظاہرے کئے ۔اس سلسلے میں مایسمہ کے سرکردہ ٹریڈر عبدالمجید نے آفتاب کو بتایا کہ کے ٹی ایم ایف یاسین گروپ ،کے ٹی ایم ایف بشیر راتھر گروپ ،شہر خاص/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کارڈنیشن کمیٹی اور بیو پار منڈل مہاراج گنج سے وابستہ تاجروں نے زور دار مظاہرے کئے ۔تاجروں نے حکومت پر زور دیا کہ میرواعظ کے خلاف این آئی اے کی طرف سے نوٹس جاری کرنا مداخلت فی الدین کے مترادف ہے کیونکہ وہ ریاست کے معروف دینی رہنما ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے خلاف کاروائی بھی ناقابل برداشت ہے انہوں نے حکومت ہند پر زور دیا کہ اس طرح کی کاروائیوں سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے کشمیری عوام میں تشویش پھیل گئی ہے ۔اس موقعے پر نعرے بھی بلند کئے گئے اور کئی تاجر رہنماوں نے خطاب بھی کیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں