گلزار پورہ میں ایک شخص کا اغوا اور قتل بندوق برداروں نے اُسے گھر سے لے جاکر قریبی کھیت میں گولیوں سے بھون رکھا

سرینگر/ یو پی آئی / اے پی آئی /گلزار پورہ اونتی پورہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شخص کا اغوا کیا اور بعد میں اُس کو گولیوں سے بھون کر رکھ دیا ۔ پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں نے بندوق کی نوک پر ایک عام شہری کا اغوا کیا اور بعد میں اُس کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا ۔ گلزار پورہ اونتی پورہ میں کل شام دس بجے کے قریب اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم بندو ق بردار رہائشی مکان میں گھس گئے اور 40سالہ منظور احمد لون کو بندوق کی نوک پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر اندر ہی بندو ق برداروں نے مغوی منظور احمد/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 لون پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ نمائندے کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور نعش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کے روز مذکورہ شخص کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لووں نے شرکت کی ۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلزار پورہ اونتی پورہ میںعسکریت پسندوں کے ہاتھوں عام شہری کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس آفیسران اْس مقام پر پہنچے جہاں اس بہیمانہ واقعے کو انجام دیا گیا۔ چنانچہ جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے دوران پولیس آفیسران کو معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوںنے ایک شخص جس کی شناخت40سالہ منظور احمد لون ولد غلام محمد لون ساکنہ ڈوگری پورہ اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اْس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی۔ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت ورثا کے حوالے کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ عسکریت پسند وںنے عام شہری کو زبردستی اپنے ساتھ لیا اور بعد میں اْسے بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ مقامی پولیس آفیسران اس کام میں جٹ گئے ہیں کہ اس واردات کو کیسے اور کن حالات میں انجام دیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں