الیکشن کمیشن مبصرین جموں میں وہاں بھی اسمبلی انتخابات کے انعقاد پر زور دیا گیا

سرینگر/یو پی آئی /الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تین رکنی وفد نے جموں کا دورہ کیا اور اس دوران مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ٹیم نے دورے کے دوران ریاست میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کی آرائ حاصل کی۔پی ڈی پی ، پنتھرس پارٹی اور دوسری سیاسی پارٹیوں نے ریاست میں جلد ازجلد اسمبلی الیکشن کرانے پر زور دیا۔ بی جے پی نے امر ناتھ یاترا اور امر ناتھ یاترا کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فیصلہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران بی ایس بی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سامنے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں اسمبلی الیکشن کو کرانا اب ناگزیر بن گیا ہے ۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان نریندر سنگھ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا پر زور دیا گیا کہ رمضان المبارک اور امر ناتھ یاترا کو ملحوظ نظر رکھ کر ہی ریاست میں اسمبلی الیکشن کے انعقاد کے بارے میں فیصلہ لیا جانا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ چونکہ عید ، رمضان المبارک ، امر ناتھ یاترا اور گوجر طبقہ کی جانب سے ایک جگہ سے دوسری جگہ پر جانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے لہذا الیکشن کمیشن کو سب کچھ دھیان میں رکھ کر رہی فیصلہ لینا چاہئے۔ کانگریس ...... لیڈر رمن بھلہ نے ٹیم پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طورپر ریاست میں الیکشن کرائے تاکہ لو گ اپنی رائے دہی کا استعمال کرسکے۔ انہوںنے کہاکہ گورنر یا صدر راج سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں