کانگریس کوکسی بھی ریاست میں انتخابی اتحاد میں دقت نہیں

نئی دہلی âیواین آئیáکانگریس نے جمعہ کو کہاکہ لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی کو کسی بھی ریاست میں اتحادمیں کوئی دقت نہیں ہے اور معمولی اختلافات دورکرلیے جائیں گے ۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بنیادی مقصدلوگوں کے حق میں نظم ونسق چلاناہے ۔انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کا دیگر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کسی شخص کے خلاف نہیں بلکہ ہندستان کے لوگوں کے لیے ہے ۔انہوںنے کہاکہ بہار سمیت کسی بھی ریاست میں کانگریس کو انتخابی اتحاد کرنے میں کوئی دقت نہیں ہے ۔اس کے باوجود اگر کوئی اختلاف یا پریشانی ہے تو اسے دورکرلیاجائیگا۔ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا کی بھی بھیم سینا کے سربراہ چندر شیکھرآزاد کی ملاقات کے سلسلہ میں انھوں نے کہاکہ کانگریس ہمیشہ سے اظہاررائے کی آزادی کے حق میں ہے اور جہاں کہیں بھی لوگوں کی آوازدبائی جائیگی توپارٹی وہاں درہے گی ۔کانگریس کے کئی لیڈروں کے بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہونے پر کہاکہ مسٹر مودی ‘کانگریس مقت بھارت ’بنانے چلے تھے لیکن اب ‘کانگریس یکت بی جے پی ’بن رہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں