نقوی نے ایرانی ممبران پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کی

نئی دہلیâیو این آئیá مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کل یہاں کہا کہ دہشت گردی اسلام اور انسانیت دونوں کا دشمن ہے اور ہمیں عالمی امن، خوشحالی اور ترقی کی راہ روکنے والوں کو مل کر ختم کرنا ہوگا۔ کل نئی دہلی کے انتودے بھون میں ایرانی پارلیمنٹ کی ’کمیٹی آن کلچر‘ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران مسٹر نقوی نے کہا کہ دہشت گردی آج کسی ایک علاقے یا ملک کا مسئلہ نہیں رہ گیا ہے بلکہ دہشت گردی پوری دنیا کے انسانی اقدار کے لئے چیلنج ہے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آج پوری دنیا کو متحدہونا ہوگا۔ پوری دنیا کو ایک ساتھ دہشت گردی اور اس کے حامیوں کو الگ تھلگ کرنا ہوگا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اسلام کی آڑ میں دہشت گردی کرنے والی تنظیم اور لوگ اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ ہندوستان پوری دنیا کے لئے سماجی، ثقافتی اور اتحاد کی مثال ہے ۔ ہمیں ہر حال میں بھائی چارہ اور اتحاد کی اپنی اس سماجی بنیاد کی مشترکہ وراثت کو اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ ہندوستان میں سماج کے سبھی طبقوں کی طرح اقلیتی برادری کے آئینی، سیاسی،سماجی حقوق بھی پوری طرح محفوظ ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں