مسعود اظہر معاملے میں ہندوستا ن کو عالمی حمایت حاصل:سشما

نئی دہلیâیو این آئیá ہندوستان نے جمعہ کو کہا ہے اسے پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعوداظہر کو اقوام متحدہ میں پابندی عائد کرانے کےلئے بین الاقوامی برادری کی زبردست حمایت حاصل کی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس بارے میں ہندوستان کی سفارتی ناکامی نہیں رہی ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نے مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی کے تحت لسٹ میں ڈالنے کےلئے بین الاقوامی برادری کی زبردست حمایت حاصل کرلی ہے ۔ محترمہ سشما سوراج کا بیان فرانس کے ذریعہ مسعود اظہر کی سبھی جائیدادوں کو ضبط کرنے کے اعلان کئے جانے کے بعدآیا ہے ۔ فرانس نے یہ بھی کہا ہے کہ یورپ کے دیگر ممالک سے بھی مسعود اظہر کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اشخاص، تنظیموں اور گروپوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے ۔ وزیرخارجہ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے ہندوستان کی سفارتی ناکامی کے الزامات پر کہا کہ اس طرح کے الزامات لگانے والے لیڈر حقائق کا جائزہ لیں تو پائیں گے ہندوستانی 2009میں تنہا تھا لیکن آج 2019میں ہندوستان کو پوری دنیا کی حمایت حاصل ہے ۔  انہوںنے کہا کہ 2019میں مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی تجویز امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے پیش کی تھی جسے سلامتی کونسل کے 15اراکین ممالک میں سے 14کی حمایت حاصل ہوئی۔ آسٹریلیا، بنگلہ دیش ، اٹلی اور جاپان نے تجویز کی تائید کرنے والوں میں شامل تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں