نیشنل کانفر نس کو ٹنگمرگ حلقے میں جھٹکا پارٹی کا سینئررکن حمایتیوں سمیت پی ڈی پی میں شامل

سرینگر/اے پی آئی/ پارلیمنٹ الیکشن کا بگل بجنے کے بعد سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں تیزی آ گئی ہے شمالی کشمیر کے گلمرگ حلقے میں نیشنل کانفر نس کو اس وقت جھٹکا لگا جب پارٹی کے ایک سینئرلیڈ رنے اپنے سینکڑوں حمایتیوںکے ہمراہ پی ڈی پی میں شمولیت اختیا رکرتے ہوئے اعلان کیا کہ نیشنل کانفر نس ہے موقف سے ہٹ گئی ہے  اور پارٹی میں نظم و نسق کافقدان  ہے ۔پارلیمنٹ الیکشن کابگل بجنے کے ساتھ ہی ہندنواز سیاسی پارٹیوں کے کے لیڈوں کار کارکنوں کی جانب سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کاسلسلہ جاری ہے نیشنل کانفر نس کو اس وقت شمالی کشمیرمیں جھٹکالگ گیا جب پارٹی کے سینئرکا رکن اور معروف تاجر شبیراحمد میر نے نیشنل کانفرنس سے علیحدہ ہو کر اپنے سینکڑوں ورکروں کے ہمراہ پی ڈی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں سابق وز یراعلیٰ کے سرکاری رہائش گاہ پر ایک تقریب کااہتمام کیا گیا پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے شبیراحمد میر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹنگمرگ حلقے میں پارٹی کی مضبوطی سے تعبیرکرتے ہوہئے کہا کہ سینئرسیاسی کارکنو ں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایاجائے گااور وہ لوگوں کی آ واز بن کر ان کی حکومت کرنے میںکو ئی کسرباقی نہیں چھوڑ دے گئے اس موقعے پر نیشنل کانفرنس سے علیحدہوئے کارکن نے کہا کہ نیشنل کانفر نس اپنے اصولی موقف سے ہٹ گئی ہے اور پارٹی میں نظم و نسق کا فقدان پایا جاتاہے ۔ 

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں