شامی پر اہلیہ کو زدوکوب اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد

کولکتہ/ انڈین باؤلر محمد سمیع کے خلاف جہیز اور جنسی ہراسانی کے معاملہ میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق محمد سمیع پر تعزیرات ہند کی دفعہ دفعہ 498 اے اور 354 اے کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں۔ کولکتہ پولیس نے محمد سمیع کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے مغربی بنگال کی علی پور عدالت میں محمد سمیع اور اپنے سسرال والوں کے خلاف جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے اور شادی کے بعد بھی دوسری خواتین کے ساتھ تعلق رکھنے کی شکایت درج کرائی تھی۔ محمد سمیع ان تمام الزامات سے محمد سمیع انکار کرتے آئے ہیں۔گزشتہ سال مارچ میں سمیع جنوبی افریقہ کے دورے سے لوٹنے کے بعد ان کا اور ان کی بیوی حسین جہاں کا گھریلو تنازعات عوامی ہوا تھا۔ حسین جہاں نے سمیع پر مار پیٹ، عصمت دری کی کوشش، گھریلو تشدد اور میچ فکسنگ جیسے تمام سنگین الزامات لگائے تھے۔حسین جہاں نے محمد سمیع پر میچ فکسنگ کا بھی الزام لگایا تھا۔ تاہم بی سی سی آئی نے جانچ کے بعد فکسنگ کے الزامات سے انہیں کلین چٹ دے دی تھی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں