بھارت اور اسرائیل انتخابات میں کامیابی کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، بھارت میں انتخابات کے پیش نظر فوج کو الرٹ پر رکھا گیاہے:عمران خان

سرینگر/جے کے این ایس/پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھارت اور اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اور اسرائیلی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت الیکشن میں فتح کے لیے اپنے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل میں آج انتخابات ہیں جبکہ بھارت میں ۱۱ñاپریل سے انتخابی عمل شروع ہونے والا ہے اور دونوں ہی ملکوں کی حکتوں جانب سے الیکشن میں کامیابی کے جارحیت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب بھارت و اسرائیل میں رہنما محض ووٹوں کے لیے اخلاقی دیوالیہ پن میںکشمیر،مغربی پٹی پر عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اپنے آئین کے برعکس قبضہ جمائے رکھنے کا نعرہ لگاتے ہیں تو کیا عوام کو غصہ نہیں آتا اور وہ ان سے پوچھتے نہیں کہ انتخاب جیتنے کیلئے آخر کس حد تک جاؤ گے؟۔دوسری جانب اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو غربِ اردن میں یہودی آبادیوں کو اسرائیل کا حصہ بنا دیں گے۔عالمی قوانین کے تحت یہ بستیاں غیرقانونی ہیں لیکن اسرائیل ان قوانین کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے اور اسے اسرائیل کا حصہ بنانے کے درپے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ امریکہ نے شام سے۷۶۹۱ئ میں قبضہ کی ہوئی گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کر لیا تھا جبکہ اس سے قبل یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت بھی تسلیم کر لیا گیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں