راہل کے خلاف میناکشی کی عرضی پر 15اپریل کو سماعت

نئی دہلیâیواین آئیáسپریم کورٹ رافیل جنگی طیارہ سودے کے معاملہ میں دیئے گئے ایک بیان کے سلسلہ میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کی طرف سے دائر کی گئی توہین عدالت کی عرضی پر 15اپریل کوسماعت کرے گی ۔ محترمہ لیکھی نے مسٹر گاندھی کے اس بیان پر ہوہین عدالت کی عرضی داخل کی ہے ،جس میں انھوں نے کہاتھا،‘‘ سپریم کورٹ نے بھی مانا ہے کہ چوکی دار چورہے ۔û؟ú مسٹر گاندھی نے کہاتھا،‘‘ پورا ملک یہ کہہ رہاہے چوکیدارچورپے ۔یہ جشن کا دن ہے ۔عدالت عظمی نے اس معاملہ میں انصاف کیاہے ۔کانگریس صدر نے کہاتھا،‘‘ عدالت عظمی نے مان لیاہے کہ رافیل میں کچھ بدعنوانی ہوئی ہے اور یہ بھی مان لیاہے کہ چوکیدار نے ہی چوری کروائی ہے ۔مسٹر گاندھی کایہ بیان امیٹھی میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے دوران آیاتھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں