معمولی بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال چیمبر آف کامرس کا اظہار تشویش سیلاب کی روک تھام کے لئے اقدمات کی اپیل

سرینگر/کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فلڈ چینل اور دریاے جہلم میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔چیمبر کے صدر شیخ عاشق احمد نے کہا کہ یہ بات باعث تعجب ہے کہ چند ملی میٹر بارش کی وجہ سے حد سے زیادہ پانی بڑھ گیا ہے ۔انہون نے کہا کہ ڈرینیج سسٹم پوری طرح بند ہوکر ناکارہ بن گیا ہے ۔انہوں /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 نے کہا کہ سرمائی ایام میں زبردست برفباری کی بنا پر ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ قدرتی امر قرار دیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال2014کے قہر انگیز سیلاب کے بعد اس بات کااعلان کیاگیا تھا کہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے جاینگے ۔ان اقدامات میں دریاے جہلم کی ڈریجنگ ،ڈرینز اور فلڈ چینل کی تعمیر و تجدید ،ولر میں سیلابی پانی کی زیادہ سے زیادہ مقدار کو سمانے کی مقدار ،وغیرہ شامل ہیں لیکن اتنے برس گزر جانے کے باوجود ان میں سے ایک بھی موثر قدم نہیں اٹھایا گیا ۔اسلئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر سیلاب کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے چاہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں