سرینگر پارلیمانی حلقہ: پر امن ووٹنگ یقینی بنانے کےلئے بڑے پیمانے پر اقدامات
بیشتر پولنگ سٹیشن حساس اور انتہائی حساس زمرے میں رکھے گئے ،ایک روز قبل ہی پولنگ عملے کی تعیناتی

سرینگر/پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے 18اپریل کو سرینگر پارلیمانی حلقے اور ادھم پور کے حلقے کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے ۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کر لیں ۔سرینگر پارلیمانی حلقہ تین اضلاع جن میں ڈسٹرکٹ سرینگر ،ڈسٹرکٹ گاندربل اور ڈسٹرکٹ بڈگام شامل ہے پر محیط ہے اور اس حلقے میں نیشنل کا نفرنس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ انتخاب لڑرہے ہیں جبکہ دوسرے امیدواروں میں پی ڈی پی آغا محسن ،بھارتیہ جنتا پارٹی کے خالد جہانگیر وغیرہ شامل ہیں ۔یہ انتخابی حلقہ انتہائی حساس مانا جاتا ہے اور یہاں ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے خاص انتظامات کئے جارہے ہیں ۔اطلاع کے مطابق کشمیر پولیس کے علاوہ سی آر پی کے درجنوں دستے یہاں تعینات کئے جارہے ہیں ۔ /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
ایک اعلی پولیس افسر نے بتایا کہ ووٹروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جاے گی ۔اس حلقے میں بیشتر پولنگ سٹیشن حساس اور انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں اور اسی حساب سے وہاں پر فورسز کے دستے تعینات کئے جارہے ہیں ۔پولنگ عملے کو بدھ 17اپریل کے روز ہی پولنگ مواد فراہم کرکے متعلقہ پولنگ سٹیشنوں کی طرف روانہ کیاجاے گا تاکہ اگلی صبح ووٹنگ وقت پر شروع ہوسکے ۔اطلاع کے مطابق ووٹنگ کا سلسلہ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ہوگا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں