شکست دیکھ کر اپوزیشن گالی گلوچ پر آمادہ :بی جے پی

نئی دہلیâ یواین آئی á بھارتیہ جنتا پارٹی â بی جے پی á نے ہفتہ کو کہا کہ پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد شکست دیکھ کر اپوزیشن گالی گلوچ پر آمادہ ہو گئی ہے اور الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لیں ۔ بی جے پی کے سینئر ترجمان سید شاہنواز حسین نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد اپوزیشن کے لیڈروں کی آواز میں مایوسی اور نا امیدی دکھائی دے رہی ہے ۔ 2014 کے مقابلے میں بڑی شکست دیکھ کر وہ گالي گلوج پر آمادہ ہو گئے ہیں۔مسٹر حسین نے کہاکہ کانگریس کو مسلسل ہر روز ایک جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ۔ اپوزیشن کے لیڈروں کے گالي گلوج والے سارے بیان کانگریس صدر راہل گاندھی کے کہنے پر آ رہے ہیں۔ ان میں بوکھلاہٹ جتنی بڑھے گی، ان کی پارٹیوں کا اتنا نقصان ہوگا۔انہوں نے کانگریس کی حلیف پارٹی نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ، بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی، سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اور آسام کی اے آئی یو ڈی ایف کے لیڈر بدرالدین اجمل کو زبان پر قابو رکھنے کا مشورہ دیا اور الیکشن کمیشن سے اپوزیشن لیڈروں کے قابل اعتراض بیانات پر نوٹس لینے کی اپیل کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں