جلیانوالہ باغ کے شہیدوں کو صدر جمہوریہ ، وزیراعظم اور راہل گاندھی کی جانب سے خراج عقیدت

نئی دہلیâ یواین آئیá صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت مختلف پارٹی کے لیڈروں نے جلیانوالہ باغ کے قتل عام کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر ہفتہ کو اس سانحہ کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کی۔مسٹر کووند نے ٹوئٹر پر لکھا-’’100سال پہلے آج ہی کے دن، ہمارے پیارے مجاہدین آزادی جلیانوالہ باغ میں شہید ہوئے تھے ۔ وہ خوفناک قتل عام تہذیب پر کلنک ہے ۔ قربانی کا وہ دن ہندوستان کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ان کی مقدس یاد میں جلیانوالہ باغ کے شہیدوں کو خراج عقیدت۔مسٹر مودی نے بھی ٹویٹ کیا’’آج، خوفناک جلیانوالہ باغ قتل عام کے 100سال پورے ہو گئے ۔ملک اس دن شہید ہونے والے تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے ۔ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔ان کی یاد ہمیں ایسے ہندوستان کی تعمیر کےلئے زیادہ محنت کرنے کی ترغیب دیتی ہے جس پر انہیں فخر ہو‘‘۔ اس موقع پر، مسٹر گاندھی نے پنجاب میں امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں واقع یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس دوران مسٹر گاندھی کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ اور وزیر نوجوت سنگھ سدھو بھی موجود تھے ۔قابل ذکر ہے کہ سو سال پہلے آج ہی کے دن یعنی 13اپریل 1919کوامرتسر کے جلیانوالہ باغ میں ایک پرامن طریقے سے اجتماع کر رہے ہزاروں ہندوستانیوں پر برطانوی افسر بریگیڈیئر جنرل ریجنالڈ ڈائر اور لیفٹیننٹ گورنر مائیکل او ڈائر نے گولیا ں چلوائی تھیں۔اس واقعہ میں ہزاروں لوگ شہید ہوگئے تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں