’’علی۔بجرنگ بلی‘‘ کے نام پر منافرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی:مایاوتی

لکھنؤâیواین آئیáبہوجن سماج پارٹیâبی ایس پیá نے سنیچر کو دعوی کیا کہ ایک منظم سازش کے تحت بجرنگ بلی اور علی کے پیروکاروں کے درمیان منافرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔قابل ذکر ہے کہ مایاوتی کا یہ بیان اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے منگل کو دئے گئے اس بیان کے بعد میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ الیکشن ہندو بھگوان بجرنگ بلی اور علی کے درمیان ہورہا ہے ۔مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں ملک کے شہریوں کو رام نوی کی مبارک باد دیتے ہوئے خوشحال اور امن و امان کی دعا کی۔ بی ایس پی سپریمو نے کہاکہ جب لوگ بھگوان رام کے نظریات کو یاد کررہے ایسے موقع پر کچھ لوگوں نے بجرنگ بلی اور علی کے نام پر منافرت پیدا کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی تھی۔پنجاب میں جلیانوالہ باغ سانحہ کی برسی پر مایاوتی نے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کی اور ان کے کنبہ کے تئیں اپنی ہمدردی کر اظہار کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں