امریکہ نے وینزویلا کی چار تیل کمپنیوں اور نو بحری جہاز پر پابندی لگائی

واشنگٹنâژنہواá امریکہ نے وینزویلا اور کیوبا پر دباؤ بنانے کے لئے دونوں ممالک کی چار تیل کمپنیوں اور نو بحری جہاز وں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔امریکہ کے وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا‘‘وینزویلا کے آئل فیلڈ میں کام کرنے والی چار کمپنیوں اور نو بحری جہازوں پر پابندی لگا دی ہے ۔ جن میں سے کچھ کے ذریعے وینزویلا سے کیوبا تک تیل پہنچایا جاتا تھا۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈو کی حمایت کر رہا ہے اور اسی کے تحت وہ وینزویلا حکومت کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور سفارتی دباؤ کی پالیسی اپنا رہا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے 23جنوری کو گوائیڈو کو وینزویلا کے ‘عبوری صدر’ کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں