انکم ٹیکس محکمہ نے ائرپورٹ پر شیعہ لیڈرآغا سید حسن 14لاکھ نقدی سمیت گرفتارکرلیا

سرینگر/ جے کے این ایس /انکم ٹیکس محکمہ نے سرینگر ائر پورٹ پر معروف شیعہ لیڈر اور حریت âگá کے سینئرلیڈر کو 14لاکھ نقدی سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شیعہ لیڈر سے رقومات کے بارے میں پوچھ تاچھ ہو رہی ہے۔ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد انکم ٹیکس محکمہ نے سرینگر ائر پورٹ پر معروف شیعہ لیڈر اور انجمن شری شعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی کو گرفتار کیا ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ کے مطابق شیعہ لیڈر کے قبضے سے نقدی 14لاکھ روپیہ برآمد ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں پوچھ تاچھ ہو رہی ہے کہ اُس نے یہ رقم کہا ں سے لائی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں