مفتیوں اور عبداللہ وئوں نے جموں وکشمیر کو برباد کیا

کٹھوعہ / کے این ایس /وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے براہ راست نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی طرف اپنی توپوں کا رخ کرتے ہوئے کہا کہ مفتیوں اور عبداللہ ئوں کو بھارت منقسم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔  جموں کے کھٹوعہ میں اتوار کو انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر جموں کشمیر کیلئے علیحدہ وزیر اعظم کے مطالبے پر برستے ہوئے کہا وہ انہیں بھارت کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جموں کشمیر کی تین نسلوں کو برباد کرنے کا /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 الزام بھی عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا’’ میں عبداللہ وئوں اور مفتیوں کو ملک تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دونگا،میں نہ جھکتا ہو،نہ بکتا ہو،جبکہ عبداللہ اور مفتی خاندانوں نے جموں کشمیر کے3نسلوں کی زندگیوں کو برباد کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان خاندانوں کے چلے جانے سے ہی جموں کشمیر کے لوگوں کا روشن مستقبل یقینی ہوگا۔وزیر اعظم ہند نے دونوں جماعتوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنی تمام لوگوں کو میدان میں لائے،مودی کو جتنا چاہے برا بھلا کہیں،تاہم وہ ملک کو تقسیم کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے۔ حال ہی میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جموں کشمیر کیلئے علیحدہ وزیر اعظم کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں