لیتہ پورہ سی آر پی ایف گروپ سینٹر پر فدائین حملہ حملے میں مبینہ طور ملوث پانچویں ملزم کو گرفتار کرلیاگیا: این آئی اے

سرینگر/ کے این ایس /قومی تحقیقاتی ایجنسی âاین آئی اےáنے لیتہ پورہ سی آر پی ایف گروپ سینٹر کے حملے میں مبینہ طور ملوث ترال سے تعلق رکھنے والے ایک اور مجرم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ اس دوران تاحال حملے میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مبینہ طور ملوث 5 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس دوران گرفتار نوجوان کو 15 اپریل کو مزید پولیس ریمانڈ کے لئے این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ ایجنسی نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔  قومی تحقیقاتی ایجنسی â این آئی اےá کے ترجمان کی جانب سے موصولہ بیاں کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی نے لتہ پورہ سی آر پی ایف گرپ سنٹر پر فدائین حملے کے تحقیقات کو آگے بڑہاتے ہوئے حملے میں مبنیہ طور ملوث ایک ملزم ساکن /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 ڈار گنائی گنڈ ترال کی کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اس طرح سے گرفتار شدگان کی تعداد5پانچ تک پہنچ گئی ہےاس دوران ایجنسی نے بتایا پانچویں مجرام کو مذید تحقیقات کے لئے  15اپریل این آئی کے خصوصی عدالت میںپیش کر کے ریمانڈ حاصل کی جائے گئی ۔ایجنسی نے بتایا اس دوران حملے میں مبینہ طور5افراد کو گرفتاری عمل میںلائی گئی۔انہوںنے بتایاایجنسی نے سی آر پی ایف گرپ سنٹرپر فدائین حملے کے سلسلے میں پہلے ہی ایک کیس زیر نمبر10/2018/NIA/DLIدرج کر کے حملے میں مبینہ طور ملوث دو ملزموںکے خلاف درج کر کے مذید تحقیقات شروع کی ہے ترجمان نے بتایا ارشاد جیش محمد جنگجوئوں تنظیم کے لئے سرگرم اپر گراونڈ کے بطور کام کر رہا ہے ۔جو سابق جیش کمانڈرمحمد تانترے عرف نور ترالی کا قریبی ساتھی تھا ۔این آئی اے ترجمان نے بتایا گرپ سنٹر پر جو حملہ کیا گیا تھا وہ سابق جیش کمانڈر نور محمد ترالی کی ہلاکت کا بدلہ تھا جودسمبر2017ئ میں  فورسز کے ساتھ ائیک جھڑپ میںجاں بحق ہوا تھا۔ایجنسی بیان کے مطابق اس دوران حملے کے سلسلے میں تاحال5افراد کو گرفتار کیا گیا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کومزید تحقیقات کے سلسلے میںپولیس تحویل میں لینے کے لئے 15اپریل کو این آئی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔خیال رہے جنوبی کشمیر کے لتہ پورہ علاقے میںجیش محمد عسکری تنظیم سے وابستہ 3جنگجوئوں نے 31.01.2017کو سی آر پی ایف گرپ سنٹر لتہ پورہ پر حملہ کیا تھا۔اس دوران حملے میںتاحال 4افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں