آر ایس ایس لیڈر اور اسکے ذاتی محافظ کی ہلاکت ، کشتواڑ میں چھٹے روز بھی کرفیو حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ، تصویر بھی جاری کی گئی

سرینگر/ سی این آئی /کشتواڑ میں آ ر ایس ایس لیڈر اور اس کے ذاتی محافظ کی ہلاکت کے بعد پید ا شدہ صورتحال کے پیش نظر ضلع میں چھٹے روز بھی کرفیو کا نفاذ جاری ہے ۔ادھر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ اس کی تصویر بھی وائرل کی گئی ۔  جموں کے کشتواڑ ضلع میں چھٹے روز بھی مسلسل کرفیو کا نفاذ جاری رہا ۔ واضح رہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کرفیو کا نفاذ عمل میںلایا گیا تھا جب منگل کو نا معلوم مسلح افراد نے آر ایس ایس کے لیڈر چندراکا سنگھ اور اُس کے ذاتی محافظ کو ہلاک  کردیاتھا ۔ آر ایس ایس لیڈر اور اس /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کے ذاتی محافظ کی ہلاکت کے بعد ضلع کشتواڑ میں کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا جواتوار کو مسلسل چھٹے روز بھی رہا ۔ حملے کے بعد کشتواڑ اور ڈوڈہ میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے انٹر نیٹ سروس بھی معطل کی گئی ہے اور حالات پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے۔جبکہ قصبہ میں فو ج بھی بلائی گئی ہے جس نے اہم سڑکوں اور چوراہوں پر فلیگ مارچ شروع کردیا ہے اور کسی بھی شخص کو چلنے پھرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ قصبے میں پانچویں روز بھی کرفیو رہا جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی متاثر رہی ۔حساس علاقوں میں فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی اور کسی بھی ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے انہیں تیاری کی حالات میں رکھا گیا ہے ۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے اور اس کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی اور ا سے جلد ہی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے بعد دوپہر علاقے میں کئی گھنٹوں تک کرفیو میں ڈھیل دی گئی تھی تاہم کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔
 سی این آئی á

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں