لداخ پارلیمانی نشست کیلئے مشترکہ امیدوار کے سلسلے میں صلاح مشورہ کانگریس اور بی جے پی نے اپنے امیدواروں کو نامزد کردیا

سرینگر/ اے پی آئی /لداخ پارلیمانی نشست سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نامزد امیدوار کو ناکام بنانے کیلئے کئی سیاسی جما عتوں کی طرف سے مشترکہ امیدوار کو میدان میں اتارنے کے سلسلے میں صلاح و مشورہ  شدو مد سے جاری ہے تا ہم کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پٹے کھول کر لداخ کیلئے اپنے امیدوا رنامزد کرلئے ۔ لداخ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کوروکنے کیلئے نیشنل کانفرنس پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی انجمن جماعت اسلامیہ اور دوسری سیاسی و مذہبی جماعتوںکی جانب سے پارلیمینٹ الیکشن کیلئے مشترکہ امیدوار کو میدان میں اتارنے کیلئے صلاح  مشورہ جاری ہے اگر چہ ابھی تک کسی بھی امیدوار کے بارے میں فیصلہ نہیں لیا گیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق کسی /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 ا ٓزادامیدوار کو میدان میں اتار کر  اس کی حمایت کرنے کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ غور و فکرہو رہی ہے ۔ادھرکانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے ؛لداخ پارلیمانی نشست کیلئے  اپنے انے امیدواروںکونامزد کردیا ہے جبکہ نیشنل کانفرنس پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور مقامی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کو روکنے کیلئے مشترکہ امیدوار کوحمایت دے کرمیدان میں اتارنے کیلئے صلاح مشورہ پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے اور آ نے والے ایک دو دنوں کے اندر اندر سیاسی و مذہبی تنظیوں کی جانب سے لئے جانے ولاے فیصلے کومنظر عام پرلایا جارہاہے ۔خبررساں ادارے اے پی آ ئی نے جب پی ڈی پی نیشنل کانفرنس کے کئی سینئرلیڈروں کے ساتھ رابطہ قائم کیاتو انہوںنے اس بارے میں کسی بھی طرح کی جواب دےنے سے معذرت ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ایک حساس معاملہ ہے اور اس کے بارے میں پارٹیوں کے اعلیٰ لٰیڈران ہی کچھ کہہ سکتے ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں