ملک میں زبردست بھاجپا لہرکانگریس کا بچنا مشکل :مودی

کٹھوعہ/یو این آئی / وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے ملک میں بی جے پی کے حق میں 2014 سے بھی زبردست لہر دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے رپورٹوں کے مطابق بھاجپا کو کانگریس سے تین گنا سیٹیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا بچنا اب مشکل ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ باتیں اتوار کے روز یہاں ادھم پور پارلیمانی /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 حلقہ انتخاب کے بھاجپا امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے حق میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا ’میں پورے ملک کا دورہ کرکے آیا ہوں۔ جموں آیا تھا اس کے بعد ملک کی بیشتر ریاستوں میں گیا۔ میں نے 2014 سے بھی زبردست لہر دیکھی ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جتنے سروے آرہے ہیں ، ان میں ایک بات صاف ہے کہ کانگریس کو جتنی سیٹیں ملنا متوقع ہے بھاجپا کو اس سے تین گنا زیادہ سیٹیں ملنا متوقع ہے۔ یہ سروے والے کہہ رہے ہیں۔ اب کانگریس کا بچنا مشکل ہے‘۔ یو این آئی

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں