ExecuteReader requires an open and available Connection. The connection's current state is connecting.ExecuteReader requires an open and available Connection. The connection's current state is connecting.ExecuteReader requires an open and available Connection. The connection's current state is connecting.Object reference not set to an instance of an object. احتساب بیورو نے شہباز شریف کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کو نوٹس بھجوا دئے

احتساب بیورو نے شہباز شریف کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کو نوٹس بھجوا دئے

لاہور / پاکستان میں قومی احتساب بیورو âنیبá نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو مبینہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد کیسز میں نوٹس وصول کرا دیے۔ قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، انہوں نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادیوں جویریہ علی اور رابعہ عمران کو آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کے نوٹس بھجوائے ہیں۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیم شہباز شریف کی صاحبزادیوں کے گھر طلبی کے نوٹس پہنچانے گئی۔ طلبی کا نوٹس ذاتی طور پر جا کر وصول کرایا جاتا ہے۔اعلامیے کے مطابق، پولیس کی واحد گاڑی نیب ٹیم کی سیکورٹی کے لیے ہمراہ تھی۔ نیب اعلامیے میں بتایا گیا کہ شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس پر تحقیقات جاری ہے۔نیب نوٹسز کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے صوبائی ایوان میں قائد حزب اختلاف اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا کہ ''پچھلے دس دنوں کی کارروائی سے لگتا ہے اس ملک میں شریف خاندان کے خلاف ہی کارروائی کرنی ہے کہ وہ دہشت گرد لگیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب کی تیزی کے پیچھے کیا محرکات ہیں؟ آمدن سے زائد اثاثے پرانا کیس ہے۔ بقول ان کے، بغض کی انتہا ہے اور نیب کے پیچھے عمران نیازی کھڑا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں