آغا سید حسن کی گرفتاری انجمن شرعی شعیان کی وضاحت

سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے تنظیم کے صدر اور سینٔر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی سرینگر ائرپورٹ پر گرفتاری کی خبر کو بے بنیاد اور /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آغا حسن وادی کی ایک انتہائی قدیم نمایندہ دینی تنظیم کے قائد، ایک بااثر دینی شخصیت اور ایک دیرینہ تبلیغی مشن کے امین ہیں اور لاکھوں لوگوں کی عقیدتیں اس خانوادہ سے وابستہ ہیں۔ اس طرح کی بے بنیاد خبر عوام میں انتشار پیدا کرکے نقص امن کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جہاں تک ائرپورٹ پر انکم ٹیکس حکام کی طرف سے ضبط شدہ رقم کا تعلق ہے اس کے ساتھ آغا حسن کا ذاتی طور پر کوئی واسطہ نہیں بلکہ یہ ایک شرعی رقم ہے جو وادی میںولایت فاونڈیشن کی طرف سے جامعہ باب العلم سے وابستہ ائمہ جمعہ و جماعت اور دینی مدارس کے کئی معلمین کا سابقہ سال کا بقایا شہریہ ہے۔ اس حوالے سے انکم ٹیکس حکام کو ضروری دستاویزات پیش کرکے معاملہ حل کیا گیا۔ 

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں