بی جے پی سرکار نے کشمیر میں جنگجوئیت کو ڈھائی اضلاع تک سمیٹ دیا - کانگریس ملک میں حکومت سازی کے خواب دیکھ رہی ہے :مودی

گجرات /وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کہ اُن کی سرکار نے جموں وکشمیر میں جنگجوئیت کو سمیٹتے ہوئے صرف ڈھائی اضلاع تک محدود کرکے رکھ دیا ہے۔ مودی نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ملک ہے جو بار بار نیوکلیائی ہتھیار کو استعمال کرنے کی دھمکیاں دیتا آرہا ہے تاہم ہم کبھی بھی پاکستان کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے امریلی ضلع میں چناوی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی سرکار  /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
نے جموں وکشمیر میں جنگجوئیت کو سمیٹتے ہوئے صرف ڈھائی اضلاع تک محدود کردیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملک میں کہیں بھی بم دھماکے نہیں ہوئے۔مودی نے بتایا کہ انہو ںنے جو کچھ گجرات میں سیکھا اُس نے انہیں پڑوسی ملک چین کے ساتھ ڈوکلام تنازعے پر کافی مدد کی۔ملک بھر میں ماضی میں دہشت گردوں کی جاب سے انجام دی گئی کارروائیوں پر گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملک کے کسی بھی حصے میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار نے جموں وکشمیر میں جنگجوئیت کو سمیٹتے ہوئے صرف ڈھائی اضلاع تک محدود کرکے رکھ دیا ہے۔پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حال ہی میں دئے گئے بیان جس میں انہوں نے بالاکوٹ ایئر سٹرائیک کے بعد بھارتی ہم منصب کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کے بارے میں بات کی تھی ، پر نریندر مودی نے بتایا کہ عمران خان کو عوامی سطح پر بھارتی ہم منصب سے فون اُٹھانے کی اپیل کرنی چاہیے تھی۔ملک میں کانگریس کی قیادت والی سابق حکومتوں پر چوٹ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اگر سردار سروور پروجیکٹ 40سال کے وقفے میں مکمل ہوپاتا تو گجرات شہر کے نقشہ ہی کچھ اور ہوتا۔انہوں نے کہا کہ 2014انتخابات میں کانگریس نے انتہائی کم نشستیں حاصل کیں جبکہ 2019کے لوک سبھا انتخابات کے دوران مذکورہ پارٹی کم نشستوں سے بھاجپا کا مقابلہ کرنے جارہی ہے اور اسکے باوجود کانگریس پارٹی ملک میں حکومت تشکیل دینے کے خواب دیکھ رہی ہے۔مودی نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ملک ہے جو بار بار نیوکلیائی ہتھیار کو استعمال کرنے کی دھمکیاں دیتا آرہا ہے تاہم ہم کبھی بھی پاکستان کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے پہل پاکستان سے دہشت گرد یہاں آکر حملہ کرتے تھے اور بعد میں واپس پاکستان بھاگ جاتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہندوستان کو ڈراتا دھمکاتا رہا کہ اگر ہم نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو پاکستان جوہری ہتھیاروں کے بٹن دبانے میں دیر نہیں لگائے گا تاہم ہماری سرکار نے ان دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پاکستان کے اندر گھس کر سرجیکل اسٹرائیک انجام دی جس کے نتیجے میں ہمارے جوانوں نے سرحد پار موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔نریندر مودی نے بتایا کہ آج دنیا بھر میں ہندوستان کا ڈنکا بج رہا ہے۔ ملکی عوام نے 30سال بعد پہلی بار ان کی اکثریت کی مضبوط حکومت بنائی جس کی وجہ سے وہ ملک کی مضبوطی سے خدمت کرسکے۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی سرکار نے مسئلہ کشمیر پر ٹھوس لائحہ عمل اپناتے ہوئے دشمنوں کے آگے جھکنے سے انکار کردیا۔ ہماری حکومت نے دہشت گردوں اور نکسلیوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں انجام دیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں